عامرخان کا فلم ’’ڈر‘‘کی کاسٹ سے نکالے جانے کاانکشاف

775965-khan-1490628109-102-640x480ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم’’ڈر‘‘ کی کاسٹ سے خود کو نکالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
معروف ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان، سنی دیول اور جوہی چاؤلہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جب کہ فلم میں کنگ خان نے منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب 23 سال بعد عامر خان نے فلم سے متعلق اپنے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو فلم ’’ڈر‘‘ میں شاہ رخ سے پہلے کردار کے لیے پیش کش کی گئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی لیکن پھر اچانک ہی انہیں فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا جس کا اعتراف خود عامر خان نے انٹرویو میں کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *