منشیات کے خلاف جنگ بھی جہاد ہے، سعودی مفتی اعظم

776830-saudi-1490692626-647-640x480ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے منشیات کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ریاض میں منعقد منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار پر خطاب کرتے ہوئے سعودی مفتی اعظم عبدالعزیزالشیخ کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال انسان کی عقل اور صلاحیتوں کو تباہ کردیتا ہے لہذا اس زہر کو روکنے کے لیے تمام افراد کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال صرف انسانیت کی تباہی کا راستہ ہے لہذا اس کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ’’داعش‘‘ اسرائیلی فوج کا حصہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *