776576-metric-1490681496-446-640x480

کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

776576-metric-1490681496-446-640x480کراچی: سندھ بھرمیں آج سے میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سے میٹرک جنرل گروپ امتحانات کا آغازہوگیا ہے، جنرل گروپ میں 45 ہزارسے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں، امتحانات کا اگلا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا اوردوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات ہوں گے۔
کراچی میں جنرل گروپ کے 45 ہزارطلبہ امتحانات دے رہے ہیں جن کے لیے جنرل گروپ کےامتحانات کیلیے 83 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ آج دسویں جماعت کے طلبہ اختیاری مضامین کے پرچے دے رہے ہیں، جن میں عربی، فارسی اورامورخانہ داری کے پرچے ہوں گے۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل اور خصوصی ویجیلنس ٹیمیں قائم تشکیل دی گئی ہیں جب کہ تمام امتحانی مراکز پردفعہ  نافذ ہے144




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *