776173-karina-1490642181-345-640x480

کرینہ بیٹے کی خاطرامورخانہ داری میں لگ گئیں

776173-karina-1490642181-345-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد امور خانہ داری میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔
کرینہ کپور شادی کے بعد بھی طویل عرصہ فلمی مصروفیات میں مگن ہونے کے باعث گھریلو ذمہ داریوں سے آزاد رہی ہیں لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آگئی ہے جس نے کپور خاندان کو بھی حیران کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپوربیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد امور خانہ داری میں دلچسپی لے رہی ہیں اور انہوں نے کھانا بنانے کی تربیت لینا شروع کردی ہے جس کے لیے روزانہ کھانا بنانے کے مختلف ٹی وی شوز اور چینلز دیکھ رہی ہیں تاکہ مستقبل میں بیٹے کواپنے ہاتھ سے کھانا بنا کردے سکیں جب کہ اداکارہ کی امورخانہ داری میں دلچسپی پر پٹودی اور کپور خاندان بھی حیران ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *