777453-taskeenahmed-1490734463-903-640x480

تسکین احمد نے ہیٹ ٹرک کاکارنامہ انجام دے دیا

دمبولا: 

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تاہم اس میں تسکین احمد ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پانچویں بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے۔

میزبان سائیڈ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کوشل مینڈس نے 107 بالز پر 102 رنز بنائے، اپل تھارنگا نے 65 رنز اسکور کیے، تسکین احمد نے ٹیل اینڈرز پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے آخری اوور میں اسیلا گورنا رتنے، سورنگا لکمل اور نوان پردیپ کو یکے بعد دیگر آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، ان سے قبل  بنگلہ دیش کی جانب سے یہ کارنامہ شہادت حسین، عبدالرزاق، روبیل حسین اور تیج الاسلام انجام دے چکے ہیں۔

مجموعی طور پر تسکین نے 4 وکٹیں لیں، اننگز کے بعد مسلسل بارش نے بنگال ٹائیگرز کو میدان میں اترنے کی اجازت ہی نہیں دی جس پر میچ ختم ہوگیا۔ اس طرح اب پہلے میچ کی فاتح بنگلہ دیشی ٹیم کو اب سیریز میں شکست نہیں ہوسکتی، برابری کیلیے سری لنکا کو ہفتے کو آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *