777536-ranbir-1490761840-834-640x480

رنبیرکپور پرعوام کے سامنے آنے پر پابندی

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کو ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے عوام کےسامنے آنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورنئی آنے والی سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ اب تک فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ مکمل بھی کرچکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارکی اس فلم کا شدت سے انتظارہے کیونکہ فلم میں وہ سنجو بابا کی زندگی کے تمام اتارچڑھاؤ دیکھ سکیں گے لیکن اب فلم کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے اداکاررنبیرکوعام عوام کے سامنے نکلنے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *