777044-sheikhupuratrain-1490711120-954-640x480

شالیمارایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اسٹیشن ماسٹرذمہ دارقرار

777044-sheikhupuratrain-1490711120-954-640x480شیخوپورہ میں ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس میں اسٹیشن ماسٹر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شالیمارنائٹ کوچ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں اسٹیشن ماسٹر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گیٹ مین نے اسٹیشن ماسٹر کو پھاٹک پر ٹینکر کے پھنسے ہونے کی بروقت اطلاع دی تھی جس پر اب یہ پتہ چلایا جا رہا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر نے لاہور انتظامیہ کو ٹرین روکنے کی درخواست کی تھی یا نہیں۔
ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے اسے حتمی رپورٹ نہ سمجھا جائے، تحقیقات مکمل اور حقائق سامنے آنے میں 24 سے 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد جلد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوپیش کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس اور آئل ٹینکر میں تصادم
ٹرین حادثے میں گیٹ کیپرکا بیان سب سے اہم ہے جو ریلوے حکام کی حفاظتی تحویل میں ہے جب کہ میڈیا سے گفتگو میں گیٹ مین بتا چکا ہے کہ اس نے کیبل مین کو آئل ٹینکر کے بارے میں بتا دیا تھا۔ دوسری طرف شیخوپورہ کے اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ اسے ٹینکر کا پتہ تب چلا جب ٹرین اسٹیشن سے گزرچکی تھی۔
واضح رہے لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ میں اتوار اورپیرکی درمیانی شب ریلوے پھاٹک پر پھنسے آئل ٹینکرسے ٹکراگئی تھی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جب کہ حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورسمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی مسافرزخمی ہوئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *