777576-drasimhussainweb-1490766766-785-640x480

میگا کرپشن کیس؛ ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور

777576-drasimhussainweb-1490766766-785-640x480کراچی: اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ریفری جج کے فیصلے کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ان کی صحت کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب سامری جادوگر ہے کچھ بھی کرسکتا ہے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *