امریکا میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 13 افراد ہلاک

ٹیکساس: 

امریکی ریاست ٹیکساس میں گرجا گھر کی وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مقامی گرجا گھر کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعے کے نتیجے میں ٹرک اور وین کے ڈرائیوروں کے علاوہ تمام لوگ ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ایک ہی شخص سوار تھا جب کہ وین میں ڈرائیور کے علاوہ 13 افراد موجود تھے جن کا تعلق مقامی گرجا گھر سے تھا ، یہ لوگ ایک تفریحی دورے کے بعد واپس آرہے تھے تاہم حادثے کے باعث اب ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *