778950-west-1490884495-456-640x480

شاہین آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کالی آندھی سے ٹکرائیں گے

رینیڈاڈ: 

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں گرین شرٹس ایک بار پھر اسپن جال بچھاتے ہوئے غیرمتوازن اور اعتماد سے عاری بیٹنگ لائن کا شکار کرنے کی کوشش کریں گے۔ بیٹنگ میں اوپنرز کامران اکمل اور احمد شہزاد امیدوں کا مرکز ہیں جب کہ آؤٹ آف فارم محمد حفیظ کی جگہ فخر زمان کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ بابر اعظم اور شعیب ملک کارآمد اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پہلے مقابلے میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کی گھومتی گیندوں نے میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کی تھی جب کہ عماد وسیم نے بھی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *