778746-passport-1490875768-588-640x480

امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی، وزارت داخلہ

778746-passport-1490875768-588-640x480اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کے معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جارہی اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا بیان سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر تو تنقید کی جاتی ہے لیکن امریکیوں کو ویزے دینے کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے، ایک طرف اتحادی سپورٹ فنڈ لیا جارہا ہے اور جب تک امریکا سے امداد لی جائے گی امریکیوں کو ویزے بھی ملتے رہیں گے۔
وزارت داخلہ نے رحمان ملک کے ویزوں کے اجرا سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرداخلہ کا بیان غلط اورجھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجرا کا اتحادی سپورٹ فنڈز سے کوئی تعلق نہیں جب کہ رحمان ملک کو یہ بھی علم نہیں کہ کولیشن سپورٹ فنڈ بند ہوچکا ہے۔




Leave a Reply