779524-IslamabadHighcourtFile-1490936208-339-640x480

توہین رسالت قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کا دروازہ بھی بند ہونا چاہیئے، جسٹس صدیقی

779524-IslamabadHighcourtFile-1490936208-339-640x480اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں توہین رسالت قانون سے غلط فائدہ اٹھانے والوں کا دروازہ بھی بند ہونا چاہیئے۔
گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
سماعت کے دوران طارق اسد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صرف متنازع پیجز کو بلاک کرنا مسئلے کا حل نہیں، جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ بلاگرز بیرون ملک جا چکے تو انہیں کس طرح واپس لایا جائے، عدالت اس سے زیادہ کیا کر سکتی ہے؟ ملزمان کی نشاندہی کر دیں تو خود پکڑ کر لے آتا ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل مظہر کاکا خیل نے کہا کہ ہم رحمان بھولا کو لا سکتے ہیں تو بلاگرز کو بھی لا سکتے ہیں، ملزم نامزد ہوں توریڈ وارنٹ جاری کروا کے واپس لایا جاسکتا ہے۔




Leave a Reply