خالص سونے سے مزین جوتا

777322-shoesmain-1490727745-714-640x480وم، اٹلی: اٹلی کے ایک مشہور شو ڈیزائنر نے پہلی مرتبہ ایک ایسا قیمتی جوتا تیار کیا ہے جس پر 230 گرام خالص سونا لگا ہے اور اس کی قیمت 27 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے۔
اس جوتے کو تیار کرنے والے اطالوی ڈیزائنر کے مطابق ہر جوتے کے جوڑے پر کم ازکم 230 گرام 24 قیراط سونا لگایا گیا ہے اور خریدنے والے کو یہ جوتے اس کے گھر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوائے جائیں گے جب کہ ایک جوڑے کی قیمت کم ازکم 27 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔
شمالی اٹلی کے شہر ٹیورن میں یہ جوتے محدود پیمانے پر بنائے جارہے ہیں اور ڈیزائنرکے مطابق اس کے لیے سعودی عرب، خلیج اورمشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کا رخ کیا جائے گا کیونکہ وہاں اس کے اچھے اور قدردان گاہک مل سکتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *