دفتر خارجہ نے پاکستان کی مسلم فوجی اتحاد میں شمولیت کی تصدیق کردی

778630-nafees-1490859826-513-640x480اسلام آباد:
دفتر خارجہ نے 39 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا اقرار کرلیا ہے تاہم جنرل (ر) راحیل شریف کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری رابطوں سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت ٹرمز آف ریفرنس کے بعد ہی عمل میں آئی تاہم جنرل (ر) راحیل شریف سے متعلق سعودی عرب کے سرکاری رابطوں کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کے لیے ظلم کا بازار گرم ہے، بھارتی افواج نے گزشتہ روز بھی چار نوجوان کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا، مقبوضہ کشمیرمیں ایک شہید کے جنازے پربارود کا استعمال کیا گیا، نئی شہادتوں سے شہید کشمیریوں کی تعداد 150 ہو گئی ہے جب کہ11 ہزار سے زائد کشمیریوں کی بینائی پیلٹ سے متاثر ہوئی، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ ، بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے غیر مستقل انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا لیکن بھارت نے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ممبئی میں قائداعظم کا گھر گرانے کی سازش




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *