777987-cobra-1490797001-395-640x480

پیاسے سانپ کو پانی پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

777987-cobra-1490797001-395-640x480کرناٹک: بھارت میں خشک سالی کے شکار گاؤں میں ایک پیاسا سانپ پانی کی تلاش میں آبادی کے پاس چلا آیا جہاں ایک بے خوف اور رحم دل شخص نے خطرناک مخلوق کی پیاس بجھائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ضلعے اُتر کناڈا کا ایک چھوٹا سا گاؤں کائیگا اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہے اور یہاں کی آبادی بھی کم ہے۔ ایک بھری دوپہر میں لمبا سانپ اس جانب آگیا۔ اگرچہ کوبرا سانپ بہت خطرناک ہوتے ہیں لیکن وہ انسانوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ یہ کوبرا دھیرے دھیرے لوگوں کے پاس آیا ۔ مقامی آبادی کے لوگوں نے سوچا کہ شاید یہ خشک سالی سے پریشان جانور ہے جو پانی کے لیے یہاں تک آگیا ہے۔

اس کے لیے ایک شخص نے سانپ کی دم کوکھینچ کر رکھا تاکہ کہیں وہ پانی پلانے والے شخص پر حملہ نہ کردے پھر دوسرے آدمی نے پانی کو بوتل آگے بڑھائی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ سانپ نے نہایت سکون سے پانی پیا۔ محکمہ جنگلات کے ماہرین نے سانپ کو قابو میں لے کر اسے جانوروں کی نگہداشت کے مرکز میں بھجوادیا ہے۔




Leave a Reply