اسکاٹ لینڈ نے علیحدگی کے ریفرنڈم کیلئے برطانوی وزیراعظم کو خط لکھ دیا

780193-scot-1490976760-963-640x480ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے علیحدگی کے لئے باقاعدہ طور پر دوسری مرتبہ ریفرنڈم کرانے کی درخواست کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹش وزیر نیکولا اسٹرجین نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو برطانیہ سے علیحدگی کے لئے دوسری مرتبہ ریفرنڈم کرانے کے لئے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے اور اسکاٹش عوام یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہتے ہیں جب کہ برطانیہ نے یونین سے علیحدگی کا اصولی فیصلہ کر رکھا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اسکاٹش پارلیمنٹیرین نے برطانیہ سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیدیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *