بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پرعمر قید کی سزا

780141-cow-1490974007-722-640x480بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح کرنے کو قابل سزا جرم کا قانون منظور کرلیا جس کے مطابق گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا اور گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے کی صورت میں 10 سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
ریاستی اسمبلی نے جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے گائے کے ذبیحہ پر عمر قید اور گوشت کی فروخت پر 10 سال قید کی سزا تجویز کی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد نئے قانون کا اطلاق یکم اپریل سے پوری ریاست میں ہوگا۔ گجرات کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گائے بھارت کی ثقافت کی علامت ہے اور عوام کی مشاورت کے بعد جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے سخت سزاؤں کو قانون کا حصہ بنایا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *