780563-kapil-1491027458-900-640x480

سنیل گروورسے لڑائی کے بعد کپل شرما شوکی مقبولیت متاثرہونے لگی

780563-kapil-1491027458-900-640x480ممبئی: کامیڈین کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکے درمیان تنازعے نے معروف کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خاصا نقصان پہنچایا جس کے بعد اب شوکی مقبولیت میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔
کامیڈین کپل شرما کوشاید یہ لگتا تھا کہ وہ اکیلے ہی ’دی کپل شرما شو‘ کی کامیابی کے پیچھے ہیں جب کہ وہ شاید شو کی کامیابی میں دوسرے اداکاروں کوکھاتے میں نہیں لاتے تھے لیکن انہیں اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ شوکی کامیابی صرف ان ہی وجہ سے نہیں بلکہ شو کی ٹیم میں شامل ہرفرد کی وجہ سے تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما اورساتھی اداکارسنیل گروورکی لڑائی سے پہلے توشو اختتام کی طرف جارہا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹراورکامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کی کوششوں کے بعد ایسا لگتا تھا کہ معاملہ رفع دفع ہوگیا ہے جب کہ شاید ایسا نہیں ہوسکا۔




Leave a Reply