780443-sonunigamandtendulkar-1490993786-880-640x480

سچن ٹنڈولکر گلوکار بن گئے، سونو کے ساتھ گانا ریکارڈ کرا دیا

 

780443-sonunigamandtendulkar-1490993786-880-640x480 سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

ٹنڈولکر نے معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرایا، جس کے ابتدائی بول’’ گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو ناچو سب کرکٹ والی بیٹ پر ‘‘۔ اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ساتھ تمام 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے  جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، بیٹنگ سے قبل اس کی بدولت خود کو پُرسکون بھی رکھا جاسکتا ہے، میں کئی طرز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہے ، مجھے اسپینش گیت بھی اچھے لگتے ہیں، اگرچہ میں ان کی الفاظ کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پاتا۔




Leave a Reply