780544-shahid-1491021316-674-640x480

شاہد کپور کی بیوی کو بھی فلموں میں کام کی پیشکشوں کی بھرمار

780544-shahid-1491021316-674-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت شوہر کا ساتھ دینے اوراپنے بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب انہیں بالی ووڈ میں متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے پراجیکٹس کی آفرزہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورکی اہلیہ کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تاہم وہ اداکارسے شادی اور بیٹی ’میشا‘ کی پیدائش کے بعد خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب میرا راجپوت کواپنے شویراوراداکار شاہد کپورکے ہمراہ متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے فلموں کی آفرہورہی ہے۔ اس حوالے سے جب اداکار شاہد کپورسے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشہور ہورہی ہیں اور انہیں بہت سی فلموں کی آفر بھی ہوچکی ہے لیکن ان کا ہر ہدایت کار ک لیے جواب ناں ہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر




Leave a Reply