779689-PresidentMamnoonHussain-1490949596-395-640x480

صدر ممنون حسین نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کردیے

779689-PresidentMamnoonHussain-1490949596-395-640x480اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق 28ویں آئینی ترمیم اور پاکستان آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل پر دستخط کردیے ہیں۔
فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے بعد بل کو ایوان صدر بھجوایا گیا تھا۔ صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد اب بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم اور انکوائری بل 2017 پر بھی دستخط کردیے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سینیٹ میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور




Leave a Reply