779967-michalaoun-1490970583-440-640x480

عرب اجلاس میں لبنانی صدر منہ کے بل گرپڑے

اردن میں عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر گروپ فوٹوسیشن کے لیے آتے وقت لبنانی صدر میشل عون ہال کے اندر گر پڑے779967-michalaoun-1490970583-440-640x480۔
عرب خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اردن میں منعقدہ 28 ویں عرب سربراہ اجلاس کے دوران لبنانی صدر میشل عون کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اجلاس کے اختتام پر عرب قیادت کے گروپ فوٹوسیشن کے لیے تمام شرکاء ہال میں جمع ہورہے تھے کہ اس دوران لبنانی صدر میشل عون بھی ہال میں داخل ہوئے مگر اندر داخل ہوتے وقت وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور منہ کے بل گر پڑے۔
واقعے کے بعد اجلاس میں عرب قیادت کی گروپ فوٹو کو چھوڑ کر لبنانی صدر کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لبنانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں صدرعون خیریت سے ہیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *