780446-pakwestindiesndodi-1490993651-346-640x480

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا معرکہ آج ہو گا

780446-pakwestindiesndodi-1490993651-346-640x480پورٹ آف اسپین / ٹرینیڈاڈ: پاکستان نے ٹوئنٹی20 ٹرافی پر گرفت پکی کرنے کی ٹھان لی، دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز سے فتح چھین کر پلیئرزکے حوصلے مزید جوان ہوگئے، چھوٹے ہدف کے دفاع میں خاص شہرت رکھنے والے سرفراز احمد اب ہفتے کو فیصلہ کن برتری پانے کا خواب لیے میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے میچ میں پاکستان نے 132 رنز بنائے،ہدف بڑا نہ ہونے کے باوجود بولرز اور فیلڈرز نے خوب جان لڑائی اور فتح چھین کر سیریز میں برتری 2-0کرلی،کپتان سرفراز احمد نے کم ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے کی پہچان برقرار رکھتے ہوئے اچھے آغاز کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم کا اعتماد متزلزل کردیا،شاداب خان، حسن علی اور وہاب ریاض نے پلان کے مطابق بولنگ کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنایا، میزبان ٹیم کی جانب سے ایون لیوس کے رن آؤٹ ہونے کے بعد کیڈوک والٹن اور سیموئلز نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا تھا۔
مگر شاداب خان کے کاری وار کیریبیئنز کو نڈھال کرگئے، والٹن 21، لینڈل سیمنز1اور کیرون پولارڈ 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مارلون سیموئلز کی دیوار بھی44 رنز پر گرگئی،کپتان بریتھ ویٹ 15 اور پاؤل بغیر کھاتہ کھولے میدان بدر ہوئے، آخری اوور میں میزبان ٹیم کو جیت کیلیے 14 رنز درکار تھے، حسن علی کی ابتدائی دونوں گیندوں پر سنیل نارائن نے چوکے لگائے مگر پھر بھی ویسٹ انڈیز کی کوشش129تک محدود رہی، شاداب خان نے14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مسلسل دوسرے مقابلے میں مین آف دی میچ قرار پائے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری کی وجہ سے مشکل صورتحال میں بھی ثابت قدم رہنے کا حوصلہ ملتا ہے۔




Leave a Reply