780602-paraguayprotestweb-1491033538-744-640x480

پیراگوئے میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگادی

780602-paraguayprotestweb-1491033538-744-640x480اسونشن: پیراگوئے میں صدر ہوریکٹیو کارٹس کی جانب سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل ہجوم نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی۔
یوروگوئے کے آئین کے مطابق ملک کا صدر دوسری مدت کے لئے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ملک کے موجود صدر ہوریکٹیو کارٹس نے اس قانون میں نرمی کرتے ہوئے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا تو ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراگوئے کے صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی عمارت کو نذر آتش کردیا اور اس کی کھڑکیاں اور باڑ توڑ دیئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے بل کی حمایت کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے آفسز میں بھی توڑ پھوڑ کی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *