781279-sonakshi-1491118260-833-640x480

سوناکشی کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

781279-sonakshi-1491118260-833-640x480ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کا جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک یہ ہی معلوم نہیں کہ کس قسم کے انسان سے شادی کرنی چاہیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے شادی کی خبروں سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ انہیں تو ابھی یہ ہی نہیں معلوم کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ جو بھی لوگ میری شادی سے متعلق باتیں کر رہے ہیں انہیں کرنے دیں کیونکہ لوگوں کا کام تو باتیں بنانا ہی ہوتا ہے۔




Leave a Reply