780452-StateBankPakistan-1490993407-344-640x480

ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کیلیے کام شروع

780452-StateBankPakistan-1490993407-344-640x480کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی وزارت تجارت نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی تشکیل کے لیے کام شروع کردیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل مارکیٹ کو مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے گزشتہ روز کراچی میں 10 ویںجاز کیش بین الاقوامی موبائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پالیسی ملک میں ای کامرس مارکیٹ کی مستحکم بنیادوں پر تشکیل کے لیے مطلوبہ ایکوسسٹم مہیا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب اور سہولت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ٹوٹل کمیونی کیشنز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اشتراک سے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ای کامرس کے ساتھ منسلک آن لائن ادائیگیوں کے خدشات کی بنا پر بلند لاگت کے مسئلے سے پوری طرح واقف ہے تاہم امید ہے کہ دھوکہ دہی کی روک تھام کا زیر تکمیل نیا مکینزم مرچنٹس اور صارفین کے ساتھ بینکوں کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد اور تحفظ فراہم کرے گا۔




Leave a Reply