781351-kashmir-1491117903-401-640x480

نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر وادی میں مکمل ہڑتال

781351-kashmir-1491117903-401-640x480سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف آج وادی میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر 9.2 کلو میٹر طویل سرنگ کے افتتاح کے لیے آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، نریندر مودی کے دورے کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر پوری مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی جب کہ احتجاج روکنے کے لیے اہم سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ وادی کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے




Leave a Reply