782928-fawad-1491273830-137-640x480 (1)

انتہا پسندوں کے ڈر کی وجہ سے فواد خان فلم ’’دھڑکن 2‘‘ سے الگ

ممبئی: 

معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو بھارتی فلم’’ دھڑکن 2 ‘‘کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کو کاسٹ کیا جائے گا۔

متعصب بھارتی حکومت کی نقش قدم پر چلتی بھارتی فلم انڈسٹری کی تنگ نظری نے فن اور فنکار کو بھی نہیں بخشا جس کی تازہ مثال دھڑکن 2 کی کاسٹ میں سے پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو باہر کردینا ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان کی جگہ اب نئے ابھرتے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اس سے قبل مسٹر انڈیا کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔




Leave a Reply