782925-mahira-1491274050-302-640x480

ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

لاہور: 

نامور ٹی وی فلم اداکارہ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گی۔

ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ’’ورنہ‘‘ میں ماہرہ خان کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اپنے گانے سے مطمئن اور خوش ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو گانے کا بھی شوق تھا جسے وہ اداکاری کی مصروفیات کی وجہ سے پورا نہ کرسکیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *