784126-bodiesweb-1491376922-203-640x480

خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق

خاران: 

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد یک مچھ روڈ کی تعمیر میں مصروف افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *