784369-yasirlordsx-1491398732-548-640x480

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

 لاہور: 

 

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاداب خان، حسن علی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ دیگر پلیئرز میں یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سینئر اور جونیئر پلیئرز کے امتزاج سے ٹیم کی پرفارمنس میں نکھار آئے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین کیپس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔




Leave a Reply