783892-Shehryarkhanpcbnewphotofile-1491342123-678-640x480

پاکستانی بورڈ بنگلا دیش کو سبق نہیں سکھائے گا

 لاہور: 

پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ٹورسے انکار پر بائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 2 باربنگلہ دیش کا دورہ کرچکی لیکن جوابی ٹور ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا، اس بار بھی بی سی بی نے سیکیورٹی وجوہات پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے آنے سے انکار کر دیا، البتہ پی سی بی کا بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کولمبو میں سری لنکن اور بنگلا دیشی بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتوں کے بعد چیئرمین شہریار خان وطن واپس آ گئے، انہوں نے تصدیق کی کہ رواں سال بنگال ٹائیگرز کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، ہوسکتا ہے کہ آئندہ سال آجائیں۔

شہریار خان نے کہا کہ ٹور سے انکار پر بائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہو گا، یواے ای میں میچز کا انعقاد مہنگا ثابت ہوتا ہے، بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز کی سری لنکا میں میزبانی کر سکتے ہیں لیکن اس سے قبل بات چیت کرتے ہوئے معاملات طے کرنا ہونگے، پڑوسی ملک کی ہائی پرفارمنس ٹیم کے دورے کا شیڈول جلد طے کرلیا جائے گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *