784949-NajamSethiPhotoFile-1491428774-836-640x480

بطور چیئرمین انتخاب، نجم سیٹھی کا ہوم ورک مکمل

784949-NajamSethiPhotoFile-1491428774-836-640x480لاہور: بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب کیلیے نجم سیٹھی نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔
نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کیا جا چکا،اب کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ عدالتی فیصلہ نجم سیٹھی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔ البتہ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے پروگرام اسپورٹس پیچ میں میزبان مرزا اقبال بیگ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے اس حوالے سے امکانات مسترد کر دیے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں واضح طورپرمیں نے خود کہا تھا کہ اس وقت جو آئندہ الیکشن ہورہے تھے ان میں چیئرمین کا امیدوارنہیں بنوں گا،البتہ گورننگ بورڈ کی رکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا،بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں میرے چیئرمین بننے پر نہ عدالت نے پابندی لگائی، نہ ہی میں نے خود کوئی ایسی بات کہی، ذکا اشرف اور سرفراز نواز اس ضمن میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *