بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا مسلمان دم توڑ گیا

784687-muslim-1491416478-654-640x480راجھستان: بھارت میں گائے کے خودساختہ ہندو انتہا پسند محافظوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا مسلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر 6 زخمیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست راجھستان کے شہر الوار میں ہفتے کے روز پیش آئے واقعے میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم کے ہاتھوں زخمی شخص دم توڑ گیا جب کہ دیگر 6 افراد شدید زخمی ہیں۔ گائے کے خودساختہ محافظوں نے متاثرہ افراد کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے ان سے لوٹ مار بھی کی۔
الوار پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے مویشیوں والی گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے نمبر8 پر جگواس کے پاس روکا تو متاثرہ افراد نے گائیوں کی خریداری کی دستاویزات بھی انہیں دکھائی تاہم مشتعل افراد نے پھر بھی ان پر حملہ کردیا۔ اس سے قبل پولیس نے گائیں لے جانے والے مسلم گروپ کے خلاف 5 مقدمات درج کرلئے تھے۔




Leave a Reply