حریت قیادت کا مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کا خیر مقدم

784930-HurriatLeadersWeb-1491448204-394-640x480سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی سفیر نکی ہیلی کے بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی مفاہمت سازی کی صلاحیت کے ذریعے تنازع کشمیر حل کرسکتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں پتھراؤ کرنے والے نوجوان اپنے وطن کیلیے لڑ رہے ہیں، ان کے اس بیان پر حکمراں جماعت بی جے پی بھڑک اٹھی جبکہ حزب اختلاف کانگریس کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی مفاہمت سازی کی صلاحیت کے ذریعے تنازع کشمیر حل کرسکتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *