784702-lhr-1491415778-210-640x480

لاہورخودکش حملہ؛ مردم شماری ٹیم کی گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست

784702-lhr-1491415778-210-640x480لاہور: بیدیاں روڈ خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردم شماری عملے کی گاڑی کے ڈرائیور اور جائے وقوعہ کے نزدیک واقع دکان کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق بیدیاں روڈ دھماکے کا مقدمہ 3 دہشت گرودں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مردم شماری عملے کی گاڑی کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال سے حراست میں لے لیا جس کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔




Leave a Reply