784805-IMF-1491418957-624-640x480

پاکستان کا معاشی مستقبل بہتر ہورہا ہے، آئی ایم ایف

784805-IMF-1491418957-624-640x480کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بہتر ہو رہا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان میں معاشی ترقی ہورہی ہے جب کہ معیشت میں اصلاحات نے پاکستان کو معاشی ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی، مالی سال 17-2016 کے دوران پاکستانی معاشی شرح نمو 5 فی صد کی شرح سے ترقی کرسکتی ہے اور بجلی کی فراہمی بہتر ہونے پر معاشی ترقی 6 فی صد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ بڑی صنعتوں کی کارکردگی توقع سے کم رہنے اور برآمدات میں کمی ہے، حکومت تجارتی خسارے کو کم کرنے کےلئے برآمدی شعبے کی صلاحیت کو بڑھائے اور بیرونی قرضوں اور مانیٹری پالیسی پر گہری نظر رکھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *