784308-car-1491408432-865-640x480

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق

 

784308-car-1491408432-865-640x480شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں  شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں مقتول کی شناخت کرنل ریٹائرڈ طاہر ضیا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر ضیا پاک فوج میں بھرتی کے خواہشمندوں کو تربیت اور معاونت فراہم کرتے تھے اور ملزمان کا نشانہ وہ ہی تھے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں، ابتدائی شواہد سے معمول ہوتا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے تاہم اس کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *