784995-karachiweb-1491449320-761-640x480

کراچی کے علاقے گلشن غازی میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

 

784995-karachiweb-1491449320-761-640x480گلشن غازی کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں  بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن غازی میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پہاڑی تودہ رات دیر گئے ضمیر نامی شخص کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں مکان مالک ضمیر، ان کی بیٹی اقرا اور بیٹا عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے، بعد ازاں ایک خاتون اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *