784416-farooqabdullah-1491400840-896-640x480

کشمیر کی آزادی کے لیے نوجوان اپنی زندگیاں قربان کررہے ہیں،فاروق عبداللہ

784416-farooqabdullah-1491400840-896-640x480سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے جانیں قربان نہیں کررہے ہیں۔
سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ کشمیر کے پتھر اٹھائے نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، ان نوجوانوں کو سیاحت سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم کی تقدیر ان کی امنگوں کے مطابق لکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کا حل وادی کے عوام کی مرضی کے مطابق چاہتے ہیں اور سب کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے دورے میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیررازم کے بجائے ٹورازم کو ترجیح دیں۔




Leave a Reply