786398-januarycold-1491579313-728-640x480

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک

786398-januarycold-1491579313-728-640x480سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی فوج کی چوکی پر برفانی تودا گرنے سے 3 فوجی دب کر ہلاک ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر واقع بٹالک چیک پوسٹ پر برفانی طوفان کے بعد برف کے بڑے ٹکڑے گر گئے جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود 3 بھارتی اہلکار دب کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کے مطابق واقعے کے بعد آپریشن کرکے دو فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 3 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس خطے میں موسمِ سرما بہت شدید ہوتا ہے اور اسی سال جنوری میں بھارتی ہمالیائی علاقے میں درجنوں فوجی اور شہری ہلاک ہوئے تھے۔




Leave a Reply