786332-irfna-1491578129-115-640x480

ونود کھنہ کے لیے اپنے اعضاء بھی عطیہ کردوں گا، عرفان خان

786332-irfna-1491578129-115-640x480ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عرفان خان نے لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کے لیے ضرورت پڑنے پر اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی اداکار ونود کھنہ کئی روز سے ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی بیماری کی حالت میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی جسمانی حالت میں تبدیلی نے مداحوں کو حیران کردیا تھا جب کہ فلم اسٹار کی گرتی ہوئی صحت پر فلمی ستارے اور ان کے پرستار کافی پریشان ہیں لیکن اب فلم نگری کے ایک سپر اسٹار نے ان کی صحت کے لیے بڑی قربانی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کینسرکے مرض میں مبتلا ونود کھنہ کی حالت انتہائی خراب
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان نے اپنے پسندیدہ اداکار ونود کھنہ کی خراب صحت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ونود کھنہ فلمی دنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں جن کی اچانک بیماری کا سن بڑا دھچکا لگا ہے لہٰذا ان کی صحتیابی کے لیے کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو ضرور کروں گا جس کے لیے چاہے مجھے اپنے اعضا بھی عطیہ کرنے پڑجائیں۔




Leave a Reply