کراچی میں صومالیہ کے قونصل خانہ میں ڈکیتی کی واردات

786983-karachipolice-1491632597-101-640x480کراچی: صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان رات 3 بجے قونصل خانے میں داخل ہوئے اورقیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
اعزازی قونصلر صومالیہ کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ میں مسلح ملزمان نے واردات کی، ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بناکر واردات کی اوروہ کئی گھنٹے تک قونصل خانے میں موجود رہے جب کہ ملزمان اپنے ساتھ سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی لے گئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *