ارجن رام پال نے غصے میں آکر مداح کو زخمی کرڈالا

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے تقریب کے دوران غصے میں آکر مداح کو زخمی کرڈالا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق ممبئی میں ارجن رام پال  ڈی جے کی حیثیت سے ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں موجود فوٹوگرافر نے ان کی تصویریں لینا چاہیں تو اداکار نے انہیں  ایسا کرنے سے منع کیا تاہم فوٹوگرافر نہ مانا اوران کی تصویریں کھینچتا رہا جس پر  ارجن رام پال غصے میں آگئے اورانہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس کا کیمرا چھین کراسے دے مارا تاہم خوش قسمتی سے وہ تو بچ گیا لیکن اس کی زد میں آکران کا مداح زخمی ہو گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *