786015-atmpakistan-1491551200-580-640x480

ریل گاڑیوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی تیاریاں

786015-atmpakistan-1491551200-580-640x480لاہور: نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق سے نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور موجودہ کیش کلیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا نیشنل بینک کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ رواں ماہ کے آخری ہقتے تک متوقع ہے جس کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ریل انجن کی خریداری وبحالی کیلیے 14 ارب مختص




Leave a Reply