مصر میں چرچ میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

787946-blastx-1491731548-941-640x480قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13 لاشیں اور 40 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مصر میں چرچ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب چرچ میں عیسائیوں کے مذہبی دن پام سنڈے کی دعائیہ تقریب جاری تھی تاہم دھماکا خود کش تھا یا بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔




Leave a Reply