787928-imamekabaaweb-1491730920-735-640x480

کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح کر کے دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں، امام کعبہ

 

787928-imamekabaaweb-1491730920-735-640x480امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب کا کہنا ہے کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور اس کا کسی دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن کچھ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر کے دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔

نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے آخری روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کا سب سے بڑا مقصد امت مسلمہ کو امت واحد بنانا ہے، دین اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسلام دہشت گردی سے دور رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کی معشیت کو تباہ کرتی ہے جب کہ تمام علماء دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں لیکن کچھ لوگ اسلام کی غلط تشریح پیش کر کے دنیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے کبھی فلاح نہیں پائیں گے، امام کعبہ

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پھیلے مدارس لوگوں تک دین پہنچا رہے ہیں جب کہ امت مسلمہ امت رحمت ہے اور امت  اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *