789321-fire-1491852032-506-640x480

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

789321-fire-1491852032-506-640x480کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کلاس روم میں کی گئی جس کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر طالب علم ہوسکتے ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کو قتل کے بعد خودکشی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ علاقے میں پولیس کی جانب سے آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *