789857-electricity-1491903818-981-640x480

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

 

789857-electricity-1491903818-981-640x480واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھ کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیپرا نے ملک بھر میں بجلی سستی اور کراچی کیلیے مہنگی کردی

واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال2017-18  کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ مالی سال 2017-18  کے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جب کہ خیبر پختوانخواہ کو 25 ارب 74 کروڑ اور  پنجاب کو 9 ارب 52 کروڑ سے زائد ادا کرنے کی تجویز ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *