جولائی تا مارچ؛ ترسیلات زر2.35 فیصد کمی سے14.06 کروڑ ڈالر تک محدود

789385-dollar-1491857227-308-640x480کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں 2.35 فیصد کمی سے 14 ارب 5 کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 14ارب 38کروڑ 77 لاکھ 90ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 69کروڑ 43لاکھ 70ہزار ڈالر رہیں جو فروری 2017 کے مقابلے میں 19.58فیصد زائد اور مارچ 2016 سے 1فیصد کم رہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سعودی عرب504.6 ملین، متحدہ عرب امارات 363.24 ملین، امریکا213.29 ملین، برطانیہ 209.14 ملین، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 197.21 ملین اور یورپی یونین کے ملکوں سے 38.85 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مارچ2016 میں سعودی عرب514.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 396.35 ملین ڈالر، امریکا 202.73 ملین ڈالر، برطانیہ 202.37 ملین ڈالر، جی سی سی ممالک بشمول بحرین کویت قطر و عمان 212.47 ملین ڈالر اوریورپی یونین کے ملکوں سے26.61 ملین ڈالر بھیجے گئے تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر168.04 ملین ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2016 میں ان ملکوں سے 155.82ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔




Leave a Reply